سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے معروف نیم سرکاری تعلیمی ادارہ مایکسلسئر کالج سنگوٹہ سوات میں پہلی بار پشتون کلچرل ڈے جوش و خروش سے منایا گیاطلبہ نے مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے پشون ثقافت کے مناسبت سے موسیقی کا بھی اہتمام کالج سے فارغ شدہ طلبہ اور والدین بھی کثیر تعداد میں شرکت کی طلبہ نے پاکول اور چادر اوڑھ کراس میں حصہ بھی لیا جبکہ جونئیر سیکشن کے طلباء وطالبات نے بھی الگ سٹال لگائے جس میں ہاتھوں سے بنی اشیاء بھی شامل تھی ایکسلسئر کالج سوات کے پرنسپل زبیر احمد نے کہا کہ اس قسم کے سرگرمیوں کا انعقاد ہونی چاہئیے تاکہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی ثقافت سے بھی باخبر ہویہ پہلا تجربہ ہے کہ اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیاگیایہ خوشی کا ایک دن تھا کیونکہ ا ن لوگوں پر بہت تکایف گزرنی ہیں سوات میں خوبصورتی دوبارہ لوٹ آئے پشتون ثقافت پیش کرنے کا یہ طریقہ لوگوں کو بہت فائدہ اور ایک اچھا پیغام بھی ہوگاطلبہ نے اپنی خواہش پر سٹال لگائے ادارے کے بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ بچوں کو ان کی دستور سکھانے میں بھی مدد کریں پروگرام کے چیف آرگنائزرخواجہ سمیع اللہ خان نے کہا کہ کالج میں پروگرام کا انعقا دپہلا تجربہ ہے جس میں ثقافت سے وابستہ مختلف اشیاء کے ساتھ حجرہ بھی بنایا20 سٹالز سینئر سیکشن اور 15سٹالز جونئر سیکشن میں لگائے جبکہ طلبہ کو سیکھنے کے ساتھ مالی فائدہ بھی پہنچااور بزنس طریقہ بھی سیکھاکاروبار کرنے یا پشتون ثقافت میں شرم نہیں کرنی چاہئیے یورپ کے طریقے اپنانے کے بجائے اپنی ثقافت کو ترجیح دیں
2,810 total views, no views today



