سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان واقعہ سیاست کی نذر نہ کی جائے سوات میں آج نیوز دنیا ٹی وی دفتر سے چوری واقعہ کی شدید مذمت انکوائری فوری کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کی جائے قومی اسمبلی اکثریتی پارٹی نے نااہل شخص پارٹی صدارت بل کو مسترد کرکے جمہوریت کے دعوے کرنے والے کی حقیقت لوگوں کے سامنے واضح کردی جوکہ افسوسناک ہے ملک میں عوام کی خدمت اور ترقی کے دعوے کرپشن اور آرٹیکل 62.63کے تحت نااہل ہونے والے شخص کے پارٹی نے اس بل کو بڑی اکثریت سے مسترد کرکے ملک اورعوام کے ترقی کے سوچ کے بجائے اپنی مفادات کو ترجیح دی بل کو مسترد کرکے ملک کے سپریم ادارہ پارلیمنٹ پر ایک بد نما داغ رکھ دیاجس میں ایک نااہل شخص پارٹی کے صدر بن سکتے ہیں عوام کے بجائے افراد کو ترحیح دے کر اس ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی ا نہوں نے کہا کہ سوات میں آج نیوز اور دینا ٹی وی کے دفتر سے چوری کے شدید مذمت کرتی ہو ادارے اپنی کارکردگی بہتر طریقے سے ادا نہیں کرتے کہ لوگوں کی مال وجان اور عزت محفوظ نہیں جو کہ افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سوات کے معروف ایم این اے عائشہ سید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ ڈی آئی خان واقعہ میں لڑکی کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے انصاف کے لئے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرینگے لڑکی کے ساتھ واقعہ کی انکوائری فوری کی جائے اور مجرمان کو سخت ترین سزا دی جائے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہو کہ اس واقعے پر سیاست کے بجائے اس کی تحقیقات پر زور دے اور اس کو سیاست کے نذر نہ کی جائے یہ ہماری قوم اور نسل ہے اگر اسی طرح ہماری قوم کے بہن کے بے عزتی کی جاتی ہے تو اس قوم کی دنیامیں کیا عزت رہ جاتی ہے جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں قرادداد بھی جمع کی اور وفد کے شکل میں متاثرہ خاندان کو ہرقسم کی تعاون کا یقین دلایااس طرح ایس ایچ او نے ایف آئی آر کس کی ایماء پر درج نہیں کی اس کو بھی سامنے لائے تاکہ آئندہ کے لئے اس قسم کے واقعات پیش نہ آئے مالی امداد تو ملامگر جو ظلم ہوا ہے اس کی انکوائری فوری کی جائے یہ کیس اتنا مشکل نہیں مگر سیاست کی نذر کی جاتی ہے تاکہ حقائق سامنے نہ آجائے
2,455 total views, no views today



