سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام) جے یوآئی امیر کوزاباخیل مولانا مفتی گوہر علی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں علما ء کرام بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے دیگر سیاسی پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کا اعتما د بڑھ رہا ہے پارٹی اسلام کے نفاذ اور ملک میں عدل وانصاف کے نظام کے لئے کوشش کررہا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی گوہر علی اور رفیق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا مفتی گوہر علی نے مزید کہا کہ صوبے کے ساتھ سوات میں بھی آئندہ عام انتخابات میں جیت ہمار ی ہوگی لوگ دیگر سیاسی پارٹیوں کو آزمایا ہے جے یوآئی کے رہنما رفق احمد نے کہا کہ ملک میں عادلانہ نظام کے جدوجہد میں پارٹی کا کردار اہم ہے سوات میں کامیاب جلسہ نے یہ ثابت کردیا کہ عوام جے یوآئی کے ساتھ ہے
1,404 total views, no views today



