سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ یو سی اسلام پور باکار میں ترقیاتی کام کا سلسلہ جاری ہے ، ٹھیکدار روڈ کی تعمیر میں معیاری میٹرئل کا استعمال یقینی بنائیں ، علاقہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے ، یو سی اسلام اور دیگر علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باکار میں جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران علاقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اسلام پور کاڑ باکار میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہماری کوشش جاری ہے جبکہ بجلی اور گلی کوچوں کی تعمیر کی مسائل بھی حل کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے کوارڈی نیشن کرررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے چھین سے نہیں بیٹھوں گا ۔
1,452 total views, no views today



