بریکوٹ ( ریا ض احمدسے) مین شاہرہ پر تعمیراتی کام جاری ہے مگر ابھی تک کلوٹوں اور پشتوں کے تعمیراتی جگہوں پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شروع نہ ہوسکا۔رات کو ٹریفک حادثات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے اور جگہ جگہ ترکول کو بھاری مشنری کے ذریعے توڑ کر کنکریوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے راہگیروں کے لئے وبال جان جبکہ چلاتی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔بار بار میڈیا رپورٹس پر کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے ۔اعلی حکام کی خاموشی معنی خیز ہے۔تفصیلات کے مطابق سوات مین شاہراہ جوکہ چکدرہ سے فتح پور تک مین شاہراہ پر تعمیراتی کام پر حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے برابر ہیں ۔نیسپاک کے ریجنل انجینئر ایمل اقبال نے متعلقہ ٹھیکیدار پر روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار روپے بھی جرمانہ عائد کیا ہوا ہے مگر ابھی تک مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران جہاں پر کلوٹ اور پشتے تعمیر کئے جارہے ہیں حفاظتی تدابیر کا کوئی معقول انتظام نہیں ہیں ۔پشتوں اور کلوٹ کے تعمیرکے لئے لائے گئے میڑائلز بھی مین شاہراہ کے عین وسط میں رکھا جاتاہے مگر رات کو ڈرائیوروں کی رہنمائی کے لئے کوئی سائن بورڈز یا دیگر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ابھی تک کئی ایک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں اور خدشہ ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا توقیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
1,712 total views, no views today



