سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) لیکوال ٹولنے کے زیر اہتما دسہارا سکول اینڈ کالج مین پشتو زبان کے فروغ کیلئے کتب میلے کا انعقاد ، میلے میں طالبات کیلئے مفت کتابیں رکھی گئی جس میں طلباء نے دلچسپی لی اور پڑھنے کے لئے کتابیں لی ، کتب میلے میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ادباء و شعراء نے بھی شرکت کی ، مہما ن خصوصی واجد علی خان سمیت ضلعی کونسلر ارشاد خان اور شاعر و ادیب ہمایون مسعود نے پشتوزبان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پشتو زبان ہزاروں سال تاریخ رکھتی ہے لیکن سکولوں میں نہ پڑھانے کیوجہ سے نسل نو زبان کے لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے ، انہوں نے کہا کہ لیکوال ٹولنے کا یہ اقدام اہم ہے اس کے ساتھ سکولوں اور خصوصاً نجی سکولوں میں لازمی مضمون قرار دیا جائے تاکہ نسل نو مادری زبان کو سمجھ سکیں ۔
1,576 total views, 2 views today