سوات، وزیراعظم پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے یونی ورسٹیز کے طلباء کے لئے ماہانہ فیس واپسی میں سوات یونی ورسٹی کے طلباء کو ابھی تک ادائیگی نہ ہوسکی،وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان کے مختلف کم ترقی یافتہ علاقوں میں واقع یونی ورسٹیز کے ماسٹر اور ایم فیل کی طلباء کو ٹیوشن فیس واپسی کی رقم باقاعدہ ہائرایجوکیشن کو جاری کردی ہیں،
جس میں واضح طورپر ہدایات جاری کے گئے ہیں کہ سال 2012-14میں دااخلہ لینے والے تما م ریگولر طلباء جن میں خیبرپختون خواکے تقریباتمام یونی ورسٹیز شامل ہیں کو ٹیوشن فیس واپس کیا جائے، ہائر ایجوکیشن کے ویب سائٹ کے مطابق اس میں یونی ورسٹی آف سوات بھی شامل ہے لیکن تاحال سوات یونی ورسٹی کے طلباء وطالبات اس سکیم سے محروم ہے ویب سائٹ کے مطابق اب تک آٹھائیس یونی ورسٹیزکے طلباء وطالبات جن میں ملاکنڈ یونی ورسٹی کے طلباء بھی شامل ہے ان کو ٹیوشن فیس واپس کیاجاچکاہے، لیکن اس میں یونی ورسٹی آف سوات کے طلبا ء کو تاحال محروم رکھاگیا جن میں ایم اے، ایم ایس سی کے سینکڑوں طلباء وطالبات شامل ہے ، اس سلسلے میں جب یونی ورسٹی آف سوات کے انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے طلباء و طالبات کے فہرستیں ہائر ایجوکیشن کو فراہم کردی ہے جن کا تاحال ہائر ایجوکیشن کے طرف سے کسی قسم کا جواب نہیں آیاہے، یاد رہیں کہ سوات میں شورش کے دوران بڑی تعدا د میں تعلیمی ادارروں اور طلباء کو نقصان پہنچاہے جبکہ یونی ورسٹی آف سوات مقامی طلباء سے بھاری بھرکم فیسیں لے رہی جبکہ یونی ورسٹی آف سوات کرائے کے بلڈنگ میں جاری ہے اور طلباء کو پڑھائی کے معیاری اشیاء بھی فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔اس لئے متعدد طلباء اضافی خرچوں پر پڑھائی کے لے ہاسٹل اور تعلیمی اشیاء خرید رہے ہیں۔سوات یونی ورسٹی کے طلباء نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سوات کے طلباء کو ترجیہی بنیادوں پر اس سکیم میں شامل کیا جائے۔
439 total views, no views today


