کبل(تحصیل رپورٹر) کبل میں بجلی کے شارٹ سر کٹ سے گھر میں آگ لگ گئی ، اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قا بو پا لیا ، فائر بریگیڈ اطلاع کے باوجود وقت پر نہ پہنچ سکی،حکومت سے امداد کی اپیل تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز کبل گا لف کا لونی میں عبد الحمید نا می شخص کے گھر میں بجلی کے شارٹ سر کٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس میں اہل محلہ نے بھر پور کوشش کی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قا بو پا لیا تا ہم آگ سے جانوروں کے گھا س کا ذخیرہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا متا ثرہ خاندان کے فیاض نے کہا کہ چند فر لانگ فا صلے پر واقع TMAکبل کو اطلاع دینے کے باوجود فائیر بریگیڈ کی گاڑی وقت پر نہ مہنچ سکی جس کے با عث نقصا ن ہو گیاانہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت تبا ہ شدہ ہزاروں روپے مالیت نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے امداد فراہم کریں۔
1,968 total views, no views today
Comments



