کبل(تحصیل رپورٹر) نا درا آفس کبل میں انٹرنیٹ خرا بی سے شنا ختی کارڈ بنانے والے سینکڑوں افراد کو اذیت کا سا منا ، گھنٹو ں گھنٹوں لائن میں کھڑے افراد کے غم و غصے میں اضافہ ، بروقت داخلہ نہ ہونے کے با عث رو زا نہ درجنوں افراد کو پاسپورٹ دا خلے سے بھی محروم ہو نا پڑتا ہے ، نا دارآفس کبل کو DSLکا مسلہ حل کیا جائے ، تفصیلا ت کے مطابق کبل نا درا آفس میں آئے روز انٹر نیٹ خرا بی اور سسٹم انتہائی سلو ہونے کے وجہ سے شنا ختی کارڈ بنانے والے افراد اور عوامی حلقوں نے شکا یا ت کے انبار لگا تے ہوئے کہا کہ نا درا آفس کبل کی بد قسمتی یہ ہے کہ سٹا ف موجود ہے لیکن گھنٹوں گھنٹوں انٹرنیٹ سسٹم خراب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لائن میں کھڑے افراد خدا خدا کر کے سسٹم کی درستگی کے لئے دُعا مانگتے ہے کیونکہ بروقت دا خلہ نہ ہونے کے وجہ سے سینکڑوں صارفین پاسپورٹ کے حصول سے محروم ہوجاتے ہیں اہلیان علاقہ نے وفا قی وزیر دا خلہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نا درا آفس کے بدولت وفاق کو خاطر خواہ منافع ہورہا ہے لیکن سہو لیات کے فقدان کے وجہ سے علاقے کے لوگ اذیت میں مبتلا ہوکر گھنٹوں گھنٹوں سسٹم بحا لی کے انتظار میں بیٹھے ہیں حکومت کو چائیے کہ وہ مذکورہ خرا بی کو دور کر کے نادرا آفس کبل کو مستقل بنیا دوں پر انٹر نیٹ کا مسلہ حل کریں۔
3,017 total views, no views today



