کبل(تحصیل رپورٹر)بروز جمعرات 30نومبر صبح 10:00بجے کبل میں کھلی کچہری کا انعقا د کیا گیا ہے جس میں DCسوات، DPOسوات، ضلع نا ظم ، دیگر ضلع آفیسرو تحصیل انتظامیہ شرکت کررہے ہیں ACکبل نے عوام سے شرکت کرنے کی بھرپور اپیل کی ، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل و مشکلات کو فوری طورپر حل کرنا ہے تفصیلات کے مطابق آج کبل تحصیل آفس میں انتظامیہ کے جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری صبح10بجے کبل تحصیل میں منعقد کی گئی ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لی ہے اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد خان نے میڈیا کو بتا یا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا فوری حل اور گھر کے دہلیز پر انصا ف فراہم کر نا ہے لہٰذا عوام الناس سے اپیل کی جا تی ہے کہ اس کھلی کچہری میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔
1,250 total views, no views today



