سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود اور مٹہ کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی علاقہ اشاربنڑ پہنچ گئے گذشتہ روز گھر جلنے والے متاثرہ شخص کو رضائیاں خوراکی اشیاء اور دیگر امداد حوالہ کی مذید تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود اور مٹہ تحصیل کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اشاربنڑ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے گذشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر مکمل طور پر جل جانے والے متاثرہ خاندان کے سربراہ شیر عالم خان سے مل گئے اواظہار ہمدری کی اس موقع پر قاری محمود اور داکٹر امجد علی نے متاثرہ شخص کو کمبل رضائیاں اور خوراکی اشیاء کی امداد حوالہ کی اور مذید تعاون کرنے کا بھی یقین دلایا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بیدرہ کے رہنماء سرو خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔
1,322 total views, no views today



