سوات:۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کا انجمن تاجران ، ٹریڈ فیڈریشن اور علاقہ کے عمائدین کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو، حالیہ ٹریفک کے مسائل کو دور کرنے پر بات چیت۔تفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے سوات ٹریفک مسائل پر ایکشن لیتے ہوئےDSP ہیڈکوارٹر مراد علی ، DSPسٹی حبیب اللہ ، انجمن تاجران صدر عبد الرحیم اور دیگر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں حالیہ ٹریفک مشکلات کو دور کرنے کے لئے عوام اور تاجر برادری کوہر ممکن تعاون کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ جلد ہی ٹریفک آگاہی مہم ’’ مہذب شہری منظم ٹریفک ‘‘ کے نام پر کیمپین شروع کیا جائے گا جس سے عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں پمفلٹ، کتابچہ، بروشر تقسیم کئے جائینگے تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیاجاسکے،خوبصورتی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی پولیس سرابراہ کیپٹن ریٹارئرڈ واحد محمود نے کہا کہ سوات کے مارکیٹوں کو مختلف رنگوں سے رنگ کرکے خوبصورت بنائیں گے ۔عوام سے بھی اُمید کی جاتی ہے کہ ٹریفک کے جاری مہم کو کامیاب بنا کر محب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔تاجربرادری اور علاقہ کے عمائدین نے ڈی پی اُو سوات کو یقین دلایا کہ ہمارے طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
1,274 total views, no views today



