مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام)ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیر مین بہادر خان اور مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ مٹہ میں موجود پرائیوئٹ لیبارٹریاں اس وقت عوام میں بیماریاں بانٹنے لگیں ہیں اور یہ لیبارٹریاں پانی اور یورین میں فرق کرنے میں ناکام رہے اور گیارہ معیاری لیبارٹریوں میں سے ایک بھی لیبارٹری نے یہ فرق نہیں بتائی کہ یہ پانی ہے یا یورین اور تمام لیبارٹریوں نے باقاعدہ رپورٹس دیکر اپنے مختلف قیمتیں وصول کی ہے انہوں نے کہا کہ مذید عوام کیساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دینگے اور نہ ائندہ کیلئے ذمہ دار احکام اور ان لیبارٹریوں کے درمیان مک مکا ہونے دینگے ڈی ایچ او سوات ضلع ناظم تحصیل ناظم ڈرگ انسپکٹر اور مٹہ انتظامیہ فوری نوٹس لیں ورنہ یکم دسمبر کے بعد مٹہ تحصیل کے تمام ویلج ناظمین منتخب ممبران اور عوام احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ احکام پر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے عہدیدار اور منتخب نمائندوں کے علاوہ مٹہ بازار کے سابق صدر حاجی عبدالقیوم بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں تمام پرئیوئٹ لیبارٹریاں بیماریوں کی تشخص کیلئے کام کرتے ہیں لیکن مٹہ میں یہ پرائیوئٹ لیبارٹریاں اس وقت غریب اور سادہ لوح عوام میں پوری ایمانداری بیماریاں تقسیم کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات پر انہون نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈیو کولڈ ڈرنکس اور پانی کو گرم کرکے یورین کی شکل میں مٹہ بازار کی گیارہ اہم پرائیوئٹ لیبارٹریوں میں مختلف ٹیسٹوں کیلئے بیھج دی جس میں ایک بھی لیبارٹری نے یہ نہیں پہچان لی کہ یہ یورین ہے یا پانی اور ڈیو ہے بلکے تمام لیبارٹریوں نے مختلف رپورٹس دیکر اپنے الگ الگ قیمت وصول کی ہے اور ہمارے متعلقہ شخص کو رپورٹ دیا جبکہ ان لیبارٹریوں میں ان پانی سے بعض لیبارٹریوں جن کو ہم نے جالی طور پر خواتین کی بیماریوں کیلئے ٹسٹ لکھے تھے وہ رپورٹ بھی دی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح انہوں نے ایک بندے سے خون نکال کر کافی گھنٹے بعد ان لیبارٹریوں کو ٹسٹ کیلئے دی جس پر بھی مختلف رپورٹ اکر کسی نے کوئی پتہ نہیں لگائی ہے انہوں نے کہا کہ وہ عوامی منتخب نمائندے ہے اور وہ عوام کی دکھ درد میں برابر کے شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ جب کوئی لیبارٹری پانی اور یورین میں فرق نہیں کرسکتے ہیں انکو اس حساس کام کی اجازت کس نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او سوات ڈرگ انسپکٹر ضلع ناظم سوات تحصیل ناظم مٹہ اور مٹہ انتظامیہ اس اندھیر نگری اور چوپٹ راج کو ختم کرنے کیلئے فوری طورپر عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ اب ہم مزید عوام کیساتھ یہ تماشہ مذید برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہم مذید متعلقہ محکمے اور ان لیبارٹریوں کی درمیان عوام کی سروں پر مک مکا کرنے دینگے اور اگر ذمہ دار احکام نے فوری طور پر عملی اقدامات نہیں اٹھائی تو یکم دسمبر کے بعد مٹہ تحصیل کے 46ویلج کونسلوں کے ناظمین منتخب ممبران اور عوام بھرپور احتجاج
1,276 total views, no views today



