بریکوٹ ، پختون قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام پختون قوم قومی وطن پارٹی میں شامل ہوجائے ،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قوم کو متحد کیا جاسکے ۔شیرپاؤ خان واحد سیاسی لیڈر ہے ،جوکہ اس قوم کو متحد کرسکتے ہیں ،آج اگر ہمارا قوم متحد نہ ہوا توہمارے آنے والے نسل ہمیں معاف نہیں کرینگے ۔اس وقت صوبے میں تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے سوات کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے،سوات میں ایم این ائے اور ممبران کا فوج میں بھرتی ہوا ہے لیکن قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما صدیق علی خان ،گل رحمان خان ،خلیل خان ،حبیب اللہ ،ظہور خان اور دیگر نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایوب خان ،اختر علی خان ،عرفان خان ،سیف اللہ خان ،عمران خان ،ناصر خان ،متبر خان ،عبداللہ خان ،سید بام ،احتشام ،ارشد ،فضل ،بخت ذادہ ،ابراہیم ،روح الامین ،جانسار خان ،نوید خان ، بابرخان ،بخت روان خان ،عدنان ،محبوب ،امجد ،جوہر علی ،عبد الوہاب ،دیر ودان ،لقما ن سلمان ،نعمان ،جاوید بلال اور ہارون نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔انھوں نے کہا کہ سوات کے غیور عوام ہمیشہ ایک پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں لیکن اس بد قسمت قوم کی کوئی خدمت نہیں کرتے ،آج جس پارٹی میں ہم شامل ہیں یہ ایک بہادر اور اس قوم کو ترقی پر پہنچا نے والے لیڈر کی پارٹی ہے ،یہ واحد سیاسی لیڈر شیرپاؤ خان جوکہ اپنے کارکنوں کو احترا م دیتے ہیں ۔تحریک انصاف نے ہمارے وزراء پر اسلئے کرپشن کا الزام لگایا تھا ،کیونکہ قومی وطن پارٹی کے وازراء اس پختون قوم کے غریب بچے کو تعلیم دیتے تھے اور چند ماہ میں بارہ سو افراد کو نوکری دی تھی ،آج تک اگر ہمارے وزراء ہوتے تو اس صوبے کا تقدیر بدل گیاہوتا ۔میں تمام پختون قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے کے روشن مستقبل کے خاطر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوجائے ۔عبید فضل
626 total views, no views today


