سوات(عزیز کالامی سے)کالا م سے مینگورہ انے والے ٹرک کو اسریت کے مقام پر حادثہ ، ٹرک الٹنے سے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گیا، مقامی افراد کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بحرین پولیس کے مطابق کالام سے مینگورہ جانیوالی ٹرک اسریت کے مقام پر خراب سڑک کی وجہ سے الٹ گئی، جس نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، مقامی لوگوں نے اطلاع پاتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی، خوش قسمتی سے حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم کالام سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی،
واضح رہے کہ کالام سڑک 2010 کے سیلاب کے بعد خراب ہے، کئی مرتبہ ٹینڈر ہونے کے باوجود اس پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا ، جس کی وجہ سے ائے روز اس سڑک پر حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں ۔
2,009 total views, no views today
Comments



