سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈویژن بھر میں صبح 6 سے رات 10 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے، انتظامیہ نے اعلان کردیا ،عملدرآمد نہ کرانے والے سی این جی اسٹیشن کے خلاف کارروائی کریں گے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ,سی این جی اسٹیشن بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے باعث کیا،کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دے دی گئی، انتظامیہ ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر مالاکنڈڈویژن ظہیر الاسلام کی سربراہی میں منعقد ہو اجس میں ڈویژن بھر میں صبح چھ سے رات دس بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جو سی این جی سٹیشن کھلا پائیگا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گزشتہ سال بھی اسی قسم کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد گھریلوں صارفین کو گیس بلا تعطل صبح اور شام کے وقت جاری رہی ، اس سال بھی اس فیصلے کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ سے عوام نجات پا جائین گے ۔
1,338 total views, no views today



