کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل ویلج کونسل گالوچ مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے حکمرانوں کے عدم توجہی کے باعث لوگ مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں ،بلدیاتی نظام بھی فیل ہوگیا،عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں تحصیل انتظامیہ بھی خاموش ہے ان خیالتا کا اظہار ویلج کونسل گالوچ سے تعلق رکنے والے جنرل کونسلر شاہ عالم،محمد عظیم خان،یوسف خان، ایاز ، اور دیگر نے منعقدہ فورم میں کیا انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل گالوچ مختلف مسائل و مشکلات کا شکار ہے اہلیان علاقہ گرمیاں ختم ہونے کے باوجود پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹیوب کے لئے درکار چینج اوور تین سال جد وجہد کے باوجود نہ لگ سکا ،تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے انتہائی مشکلات کے باوجود سرمایہ خرچ کرکے اپنے بچوں پر اعلی تعلیم اور انجنئیرنگ وغیرہ کی ڈگریاں حاصل کئے لیکن روزگار نہ ہونے کی وجہ سے احساس محرومی کا شکار ہیں جبکہ علاقے کے گرلز اور بوائز پرائمری سکولوں سے اساتذہ کا تبادلہ کرکے سٹاف کے کمی شدت اختیار کرگئی ہے جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے لہذا محکمہ تعلیم کے حکام بالا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل کالاکلے کے ویلج کونسل گالوچ کے دفتر کو یونین کونسل بر اباخیل کے علاقہ سرسینئی چوک میں انتہائی غیر موزوں مقام پر قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوا الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا مذکورہ دفتر کو گالوچ گاؤں میں قائم کرنے کے لئے متعلقہ حکام فوری اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم کبل رحمت علی خان نے گاؤں گالوچ میں صفائی ستھرائی کے لئے ڈرمز لگانے اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو بھجوانے کا وعدہ کیا تھا جس پر تاحال عمل درامد نہ ہوسکا اسی وجہ سے علاقے میں گندگی کے ڈھیر جمع ہوچکے ہیں جبکہ بلدیات کے تھرو ملنے والی فنڈز کا بھی پتہ نہ چل سکا حالانکہ بلدیاتی نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے لوگوں نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ممبران منتخب کئے جو کہ مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے کیونکہ منتخب بلدیاتی ممبران کے پاس نہ کوئی اختیار اور نہ فنڈز ہیں لہذا مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے جائیں انہوں نے واضح کیا کہ ویلج کونسل گالوچ کے اکثریت گلی کوچے پختہ نہیں ہوئے جبکہ نکاس آب کے ناقص انتظام کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کے تالاب بن کر امراض پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں لہذا ذیادہ سے ذیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کرکے گلی کوچوں اور ندی نالیوں کے تعمیر کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ توتانوبانڈئی اور دیولئی سڑکوں کو ملانے والا گالوچ کا مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے گاؤں میں وٹرنری ہسپتال کے قیام اور ایریگیشن سسٹم کو فعال بنانے کے لئے بھی حکام بالا سے پرزور اپیل کی۔
1,630 total views, no views today



