بریکوٹ(نمائندہ خصوصی )پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھاری کے کل ہونے والے انتخابات میں ہم مالاکنڈڈویژن سے پین کے امیدوار امجد علی شاہ کو کامیاب بنانے کیلئے کوششیں کرینگے، ان کی حمایت کا اعلان بھی کرتے ہیں ، ان خیالات کااظہار انجنیئر شرافت علی نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سوات کے افس میں الیکشن اور پولنگ کا عمل صبح شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ پین نے مالاکنڈڈویژن کیلئے امجد علی شاہ کو امیدوار نامزد کردیا ہے، جن کی خدمات پرائیویٹ سکول کیلئے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، انہوں نے سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے تمام پرائیویٹ سکولز پرنسپلز ، ڈائریکٹرز اور مالکانان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ امجد علی شاہ کی حق میں استعمال کریں، کیونکہ اس سے قبل جتنے بھی مسائل او رمشکلات پرائیویٹ سکولز کو ائے ہیں اس میں انہوں نے اپنا اہم رول ادا کیا ہے ۔
1,746 total views, no views today



