سوات، سوات میں مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے17100چائنہ پٹاخے اور51لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر دیدارغنی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نشاط چوک مینگورہ میں مخبر کی اطلاع پر ایک لیٹرشراب برآمد کرکے ملزم کو دھرلیا تو معلوم ہوا
کہ ملزم شفیق مسیح ولد صدیق مسیح نے نواحی علاقے مرغزارٹاؤن میں اپنے گھر میں ہی شراب کی بھٹی قائم کرکے شراب فروشی کا کاروبار کررہاہے ،جس پر پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے اکیاون لیٹر شراب اور آلات کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،انہوں نے بتایاکہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے مینابازارمیں ایک کھیر کی دکان سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے 17100چائنہ پٹاخے برآمد کرکے ملزم حضرت بلال ولدحبیب الرحمن سکنہ رنگ محلہ کو گرفتار کرلیاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
418 total views, no views today


