انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں پانچویں ہفتے بھی احتجاج کیا۔اسلام آباد میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہمراہ شاہ محمود قریشی الیکشن کمشن کے دفتر پہنچے جہاں کارکنوں نے انتخابات میں دھاندلی پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیرمین نادرا سیاسی کارکن نہ بنیں اگر انہوں نے نتائج تبدیل کیے تو وہ قوم کےمجرم بن جائیں گے۔ اس موقع پر ریڈ زون میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
دوسری جانب لاہورمیں تحریک انصاف کی جانب سے ناصر باغ سے الیکشن کمیشن آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی پر موجود پولیس مظاہرین کو دیکھ کر خود بھی جوش میں آگئے جب کہ الیکشن کمشن کے دروازے ان احتجاجیوں کو دیکھ کر بند کر دیئے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران نے 11 مئی کو فیصل آباد میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جلسے کے دوران ہر جمعہ کو الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
379 total views, no views today


