سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو سخت احتجاج کی کال دینگے ۔آنے والے الیکشن میں سوات میں بھرپورکامیابی حاصل کریں گے ۔نوجوان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔جماعت اسلامی ہی اس ملک کو فلاحی مملکت بنائے گی۔ ان خیالات اظہا رانہوں نے لنڈیکس، بنگلہ دیش مینگورہ میں یوتھ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کارخ جماعت اسلامی کی طرف ہے ۔حقیقی تبدیلی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے ۔نوجوان مایوسی کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،ان شاء اللہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کی مسائل ترجیحی بنیادو ں پرحل کریں گے ۔
1,257 total views, no views today



