کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوباندئی چوکی پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،انچارج چوکی فرمان اپنے ٹیم کے بھر پور تعاون سے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کے سرکوبی اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما نجیب اللہ خان آف توتانوبانڈئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ توتانوبانڈئی پولیس چوکی کے جملہ اہلکار انچارج فرمان خان کے قیادت میں جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں پولیس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد خصوصا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرہ تنگ کرکے بھر پور کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جس پر علاقے کے عوام انچارج چوکی فرمان خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے جان و مال کے تحفظ اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے عوام کا پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون انتہائی لازمی ہے لہذا اہلیان علاقہ جرائم پیشہ اور خصوصا مشکوک افراد کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دے کر محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کریں انہوں نے اپنے طرف سے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ علاقے کے لوگوں کے بہتر مفاد کے لئے وہ پولیس کے شانہ بشانہ رہ کر ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔
1,654 total views, no views today