مٹہ ( رحیم خان) ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کامیابی کے طرف رواں دواں کامیابی کے طرف ایک اور تاریخی قدم صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر نے مٹہ کی عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کردیا فی میل الٹراساونڈ سپشلسٹ نے مٹہ ہسپتال میں باقاعدہ کام شروع کردی مٹہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کی تفصیلات کے مطابق ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں عوام کی پرزور مطالبہ پر صوبائی وزیر محمود خان کے کوششوں سے ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور مٹہ ہسپتال میں تاریخ میں پہلی بار لیڈی الٹراساونڈ سپشلسٹ نے باقاعدہ کام شروع کی ہے اور اب ہسپتال کی اندر خواتین کی الٹراساونڈ جیسی اہم کام مرد سپشلسٹ کے بجائے اب ایک لیڈی خاتون کریگی جو مٹہ کی لاکھوں عوام کی ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو صوبائی وزیر محمود خان کے کوششوں سے صوبائی حکومت نے پوری کردی اور گذشتہ روز سے باقاعدہ اس لیڈی ماہر الٹراساونڈ ڈاکٹر نے باقاعدہ ہسپتال میں اپنا کام شروع کیا ہے جس پر مٹہ کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود خان صوبائی حکومت ضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خان تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ڈی ایچ او سوات اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کا شکریہ ادا کیا ہے یادرہے کہ ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں ایک عرصے سے عوام نے مٹہ ہسپتال میں ایک لیڈی الٹراساونڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اور ایک لیڈی ای سی جی ٹیکنیشن کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے رہے جس میں اہم الٹراساونڈ ماہر لیڈی کی تعیناتی کا ایک تاریخی مطالبہ صوبائی وزیر محمود خان کے کوششوں سے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سوات نے پوری کردی اور خاتون الٹراساونڈ ماہر تعینات کرکے عوام کی یہ دیرینہ مطالبہ پوری کردیا
2,090 total views, 2 views today