بریکوٹ( ریاض احمدسے) تھانہ غالیگے پولیس کی اہم کاروائی ،کراچی سے کئی برسوں سے پولیس کو مطلوب دو اہم اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات حافظ واحد محمود کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے ایس ایچ او غالیگے رحیم خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے کراچی میں جدید خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے موبائیل فون کے ذریعے دو خطرناک اشتہاری محب اللہ ولد نیکان زرین ساکن ابوہا جس نے اپنے بھائی کو کئی برس قبل قتل کیا تھا اسی طرح دوسرا اشتہاری ملزم زرکمین خان ولد شیراکبر ساکن جور بانڈئی کنڈاک قتل اور اقدام قتل میں پولیس کو کئی برسوں سے مطلوب تھا کوکراچی گلشن معمار سے گرفتار کئے۔تھانہ غالیگے ایس ایچ او رحیم خان نے اس کامیابی پر میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ میں اپنی ٹیم خصوصی طور پر ایچ سی شاہ خالداور ایچ سی خلیل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس کاروائی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
1,614 total views, 2 views today