سوات ،اینٹی کرپشن کے ضلعی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایس پی شاہ حسن خان اور سرکل افیسر اینٹی کرپشن سوات انسپکٹر عبدالحلیم خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلی باغ اور عالم گنج میں چھاپوں کے دوران دو جعلی مشروبات بنانیوالی فیکٹر یوں کوسیل کردیا جبکہ جعلی مشروبات بنانے پر دونوں جعلی فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضلع سوات اور سرکل افیسر عبدالحلیم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوات بھر میں تمام غیر قانونی کاموں کا خاتمہ اینٹی کرپشن برانچ کی اولین ترجیح ہے تاہم اس اسلسلے میں مقامی افراد اور علاقہ مشران محکمہ اینٹی کرپشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھتے ہوئے ایسے جعل سازوں کے بارے میں معلومات ہمارے ساتھ شئیر کریں تاکہ ضلع بھر میں جاری غیر معیاری اشیاء کے ترسیل کے خاتمے کیساتھ ساتھ ایسے تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کرسکے جو ملک و قوم کیلئے ناسور ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی روز سے ہماری کارروائیاں جاری ہے اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ہم ان کارروائیوں میں تیزی لارہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کرپشن میں ملوث خواہ وہ سرکاری افیسر ز ہو یا سیول افراد سب کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائی گی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائی گی،فیکٹری کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں کوئی بھی ادارے کے افیسرز نہیں آئے کہ ہم اپنا فیکٹری قا نونی طور پر رجسٹرڈ کریں،انہوں نے اپنے طرف سے متعلقہ حکام کو نااہل قرار دے دیا
426 total views, no views today


