سوات(خورشید علی ) سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے جنوبی کوریا کا اہم ترین ایوارڈ اپنے نام کرلیا، صدر نے صدارتی ایوارڈ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے دوجوانوں محمد عالم اور عمران کو بہترین ایکسپورٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے سال 2017 کے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ ز دیئے ، جن میں سال 2017 میں بہترین ایکسپورٹ ایوارڈ الجھان انٹرنیشنل کمپنی کو دیا گیا، اس سال اس کمپنی کو 30 لاکھ ڈالر ایکسپورٹ ڈالر ایوارڈ کورین صدر موجے ئن نے سوات سے تعلق رکھنے والے محمد عالم اور عمران کو دیا گیا، جو سوات کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے،جنوبی کوریا ہر سال پانچ دسمبر کو مختلف کٹیگریز میں یہ ایوارڈدیتے ہیں، اس سے قبل سال 2008 میں بھی اس کمپنی نے یہ ملکی ایوارڈ جیت لیا تھا۔
1,818 total views, 2 views today