سوات ، تھانہ مینگورہ میں مینگورہ سرکل کھلی کچہری کا انعقاد ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی آمد، اہلیان علاقہ نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا جن کا موقع پر حل کرنے اور معاشرتی جرائم ، نا جائز اسلحہ، سود خوری ، جواء خانوں، منشیات، ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مینگورہ میں مینگورہ سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود، ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر،ایس ڈی پی او سٹی حبیب اللہ خان، ایس ایچ اُومینگورہ تھانہ نصیر باچا،ایس ایچ اُو رحیم ابادتھانہ محمد اقبال نسیم،ایس ایچ اُو بنڑ تھانہ طارق خان ،دینی مدارس مالاکنڈ ڈویژن کے صدر مولانا محمد صدیق کے علاوہ ضلعی کونسلرز، ناظمین، تاجر برادری سمیت عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ضلعی پولیس سربراہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس تک پولیس کی رسائی اور اُن کے مسائل اور تجاویز سننا اور اسکے مطابق جرائم کے روک تھام اور قیام امن کے لئے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے ۔ معاشرتی جرائم ، ہوائی فائرنگ اور سود خوری کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ جواء خانہ، منشیات کے اڈوں کا خاتمہ مقامی ایس ایچ اُو کے ذمہ داری ہے ، اس موقع پر عمائدین علاقہ ، عوامی نمائندوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے پولیس کیساتھ ہر قسم معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کرنے کا عزم کیا۔
1,423 total views, no views today



