سوات، سوات سپورٹس کمپلکس میں پاک فوج کے زیر اہتمام پہلا ابرار شہید والی با ل ٹو ر نا منٹ اختتام پذیر ہو گیا ،گذشتہ روز سوات سپور ٹس کمپلکس میں پہلا ابرار شہید والی بال ٹورنا منٹ میں شریف اللہ والی بال کلب اور ایڈ یشےئس کلب کے ما بین فا ئنل میچ کھیلا گیا جس کے پانچ سیٹ کے مقابلے میں ایڈیشےئس نے دو جبکہ شریف اللہ کلب نے تین سیٹ میں کا میا بی حا صل کی اور اسی طر ح شر یف اللہ کلب ٹو ر نا منٹ کی ٹیم فاتح قرار پا ئی ،ٹور نا منٹ میں کل چھ ٹیمو ں نے حصہ لیا
جس میں سوات سپور ٹس اکیڈ می ،جہا نزیب کالج،خپل کور فا ونڈیشن،فرو بل کالج، فا ئنل میں ر سائی حا صل کر نے والے ایڈ یشےئس اور شر یف اللہ کلب شامل تھیں، ٹور نا منٹ کے تما م میچز سوات سپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے جس میں تما شائیو ں نے خصو صی دلچسپی لی اور بہتر ین کار کر دگی پر کھلا ڑ یو ں کو خو ب داد دی، اس میچ میں جاوید اور اختر علی خان نے ریفر ی کے فرا ئیض سر انجام دئے،فا ئنل میچ کے مہما ن خصو صی بر یگیڈئیر سہیل نا صر خان تھے جنہوں نے کھلا ڑ یوں میں میڈ ل اور ٹرا فیا ں تقسیم کئے اس مو قع پر پا ک فو ج کے لیفٹنٹ کر نل وقاص ،ڈی پی او سوات شیر اکبر خان ،سوات پریس کلب کے چےئر مین رشید اقبال، ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران اور سکول کے بچے بھی مو جود تھے، اس مو قع پر مہما ن خصو صی بر یگیڈئیر سہیل نا صر خان نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کھیل کود سے نوجوانو ں میں تعمیری سوچ اور نیک جذبہ پیدا ہو تا ہے ،انہوں نے کھلا ڑ یو ں کی کارکردگی کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیمو ں نے بہتر ین کھیل پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن ہے اور سب لوگ آزادانہ گھوم پھرپرسکتے ہیں کیو نکہ ہم نے اس دھر تی کے تحفظ کی قسم کھا ئی ہے اور کسی کو سوات کا امن کو تبا ہ کر نے نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کی خاطر پاک فوج،عوام ،پولیس اورایف سی کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اب اس امن کو برقرار رکھنا ہم سے کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاہم اس سلسلے میں مزید قربانیوں کی ضرورت پڑی تو دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
476 total views, no views today


