ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں آڑواور املوک (پرسیمن )کی کاشت اور پیداوار بڑھانے فروٹ کی کوالٹی بہتر بنانے اور اس کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال کر برآمد کرکے نہ صرف مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں کی آمدن بڑھانے بلکہ ملک کیلئے قیمتی زیرمبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنانے کیلئے جمعرات کے روز ایک مقامی ہوٹل میں تین روزہ سمینار کے ابتدائی روز مختلف ماہرین نے لیکچر دیئے ۔سمینار کا اہتمام ٹریڈ ڈیویلپنٹ اٹھارٹی پاکستان (TDAP) نے کیا تھااس موقع پر ایم این اے سوات مسرت احمد زیب مہمان خصوصی تھیں جبکہ سوات بھر کے اہم زمینداروں،کاشتکاروں اور ان کی تنظیموں کے عہدیداروں اور زرعی ترقی میں شامل محکموں اور غیرسرکاری تنظیموں کے افسران نے شرکت کی ۔ماہرین بشمول ہمانذیرکیانی،حافظ اللہ خان،آصف فرید اور اشفاق احمد نے سائنس اور عالمی معیارات کے مطابق قیمتی معلومات حاضرین کو پہنچائیں ۔فارم سروس سنٹر کے صدر صلاح الدین خان اور ناھید اختر نے مذکورہ پھلوں کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پر سیرحاصل بحث کی۔قبل ازیں ڈپٹی ڈاریکٹر اتھارٹی افتخار احمد نے سمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔سمینار 9دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
2,048 total views, no views today



