مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیراہتمام بیت المقدس کو اسرائیل کا درالخلافہ تسلیم کرنے اور امریکا کے سفارتخانہ کو تل ابیب بے بروشلم منتقل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، یہ مظاہرہ گرین چوک مینگورہ سے شروع ہوااورریلی کی صورت اختیارکرتے ہوئے پریس کلب پراختتام پذیرہوا۔ جہاں پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیرمحمدامین ، نائب امیرابراہیم شاہ اورضلعی جنرل سیکرٹری مولاشیرمحمدنے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کو مستردکیا اوراسکی مذمت کی۔ اور اسے عالمی امن کیلئے خطرہ قراردیا۔مظاہرے کے دوران مظاہرین نے مختلف نعرے لگائیں۔
اسی طرح تحصٰیل مٹہ کے گاؤں چپریال میں بھی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر قاری محمود کے زیر اہتمام امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس مٰیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے اور پالیسی کو اسلامی دنیا مسترد کردی ہے، انہوں نے یہ فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرناک قرار دیا اور امت مسلمہ کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے وہ اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
1,480 total views, 2 views today