سوات(ریاض احمد،سہیل باچا سے )محکمہ فارسٹ نے سوات بھر میں اراء مشینوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا، جبکہ چائنہ اروں کو فروخت کرنے والے بھی گرفت میں انے کا خدشہ ، فارسٹ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں قائم غیر قانونی اراء مشینوں کیخلاف بڑااو سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم اراء مشینوں کو سیل کیا جائیگا، جبکہ جو دکانداران چائنہ ارا لکڑی کاٹنے کیلئے فروخت کرتے ہیں ان کیخلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ ہو اہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنہ ارا ء مشینوں کے ذریعے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ درخت کاٹ دیئے جاتے ہیں ، جس سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اس لئے اس پر فی الفور پابندی لگادی جائے گی ، جس کا فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے پابندی سے قیمتی درخت وجنگلات محفوظ ہو جائیں گے۔
1,843 total views, no views today



