سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات ، انتظامیہ اورٹرانسپورٹروں میں مذاکرات کامیاب ٗ انتظامیہ کیطرف سے مسئلہ ایک ہفتہ میں حل کرنے کی یقین دہانی ، ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کی کال واپس لے لی، 11دسمبر کو پہیہ جام نہیں ہوگا، تفصیلات کے مطابق سوات انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سوات ،اسسٹنٹ کمشنر سوات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او ، تحصیل ناظم اکرام خان اورسوات ٹرانسپورٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئی ہے، جسمیں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، آل ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان ، جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر حاجی عزیز الرحمن نے ثالثی کاکرداراداکیا۔ ٹرانسپورٹر برادری سوات کے صدر خائستہ باچا ، احسان اللہ خان ، نصیرخان ، مشتاق احمد خان ، فرمان علی ، عبیداللہ ، عطاء اللہ خان ، ابراہیم خانخیل ، باچاحسین اوردیگر نے ٹرانسپورٹروں کی نمائندگی کی ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کامسئلہ شرح ٹیکس ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر ٹرانسپورٹروں نے گیارہ دسمبر کو پہیہ جام اورپشاورمیں اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا مؤخرکردیا۔
1,348 total views, no views today



