مینگورہ ، شہرکاگنجان آباد علاقہ رنگ محلہ پراناڈاکخانہ روڈ پانی سے محروم،شدیدگرمی میں مکین پانی کے تلاش میں دردر بھٹک رہے ہیں، ذمہ داروں نے انصاف کے دعویداروں کے ساتھ اٹھ بیٹھکر خاموشی اختیار کرلی۔مینگورہ شہر کے گنجان آبادعلاقہ پراناڈاکخانہ روڈ سمیت پورارنگ محلہ پانی کے سہولت سے محروم ہے، ہاتھ دھونے کیلئے بھی پانی نہیں ہے۔
پوراعلاقہ کربلاکامنظر پیش کررہاہے علاقہ مکینوں نے شمال فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 8دنوں سے توایک قطرہ تک بندہوچکاہے جس سے شدیدمشکلات پیداہوچکے ہیں کھاناپکانے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں علاقہ مکین پانی کی تلاش میں دردربھٹکنے سمیت ہرروز ذمہداروں سے فریادکرتے ہیں لیکن ان کے حال پر رحم کرنے والاکوئی نہیں انہوں نے کہاکہ انصاف کانعرہ سناتھا لیکن نعرہ لگانے والوں کو ابھی تک دیکھانہیں کہ کیاں چلے گئے۔ انہوں نے فوری پانی فراہمی کامطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پانی فراہم نہ ہوئی تو احتجاج شروع کرکرے سڑکوں پر آجائینگے۔
406 total views, no views today


