مینگورہ، سڑکوں کی حالت زار سے سوات کاسیاحتی سیزن ایک بار پھرتباہ ہوگیا، سیاحت کے شعبہ سے وابستہ ہزاروں لوگ اس سال بھی متاثرہ ہونے کاخدشہ ہے کوینکہ کھنڈرات سڑکوں کی وجہ سے سیاح سوات کارخ نہیں کررہے ہیں نئی سیٹ اپ کوسال ہوگیالیکن سڑکوں کے تعمیر کے حوالے سے کچھ اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں سابقہ دورمیں سڑک کی منظوری بھی ہوچکی تھی لیکن تمعیر کاپتہ نہ چل سکا، پاک فوج نے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہرسال میلوں کاانعقاد کیااور لوگوں سیاحوں کوسوات آنے کی دعوت دی سیاح آتے رہے لیکن سڑکوں کی حالت زارکے وجہ سے کم آتے رہے، پاک فوج کی طرح حکمران بھی سیاحت کے فروغ پر توجہ دیکر سڑکوں کی تعمیر یقین بناتے توسیاحت کے فروغ سمیت ہوٹل انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر ان سے وابستہ ولگ خوشحال اور مطمئن ہوئے حکمران سڑکوں کی تعمیر پرتوجہ دیکرعوام میں پائے جانے والے تشویش کاخاتمہ کریں۔ رپورٹ عصمت علی اخون
913 total views, no views today


