مٹہ ( رحیم خان ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود مٹہ تحصیل کے امیر قاری داود الحسن اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے قبلہ اول بیت المقدس کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے یہ امریکی صدر کا پاگل پن ہے اور اس پاگل فن سے ہی اللہ تعالے امریکہ اور امریکی صدر کو نیست ونابود کرینگے قبلہ اول بیت المقدس کیلئے پوری امت مسلمہ ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے امریکی صدر اپنا فیصلہ واپس لیں ورنہ یہ امریکہ کو بہت مہنگا فیصلہ پڑیگی امریکی صدر کے فیصلے پر ملک کے حکمرانوں کے خاموشی قابل مذمت ہے اگر ملک پر ایک صالح قیادت کے حکمرانوں کی حکومت ہوتی تو اج امریکہ کو یہ جرات نہیں ہوتی تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر امریکہ کی اسلام دشمنی کا راستہ روکیں اگر عوام نے 2018کے الیکشن میں صیح فیصلہ نہیں کیا تو اللہ نہ کریں کہ پھر کیا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ چپریال میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے سینکڑوں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یوائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو جماعت کے قائدین نے توپیاں پہنا کر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں ایک صالح قیادت کے انتخاب کیلئے 2018میں اپنا ووٹ جمعیت علماء اسلام کے حق میں استعمال کریں اور اپنی دینی فریضہ پوری کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت ناچ گانوں اور دھرنوں نے صوبے کا بیڑا غرق کردیا ہے اور اس وقت صوبائی حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ دیوالیہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ائے روز عوام کی جے یوائی میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام کی نظریں جے یو ائی پر ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں جے یو ائی کی ہوگی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ایک صالح قیادت کیلئے اپنے عملی کام کریں اور جے یو ائی کا ساتھ دیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر کا حالیہ فیصلہ ایک پاگل فن کا فیصلہ ہے اور اس وقت امریکی صدر پاگل ہوچکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد امریکہ اور امریکی صدر اپنے اس پاگل کی وجہ سے نیست ونابود ہوگی
امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کے خلاف مٹہ میں جمعیت علماء اسلام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کے خلاف مٹہ چپریال میں جمعیت علماء اسلام نے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء نے امریکہ اور امریکی صدر کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی صد ر کے حالیہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی بعد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود ڈاکٹر امجد علی قاری داود الحسن نے خطاب کی اور امریکی صدر کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے امت مسلمہ سے مداخلت کی اپیل کی اخر میں ایک خصوصی دعا بھی کی گئی
جمیعت علماء اسلام کے سنئر رہنما اور پی کے 84کے متوقع امیدوار عبد الغفار خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ بے وقوف آدمی ہے ٹرمپ کے اس اقدام سے مسلم دنیا میں اشتعال پھیلے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سفارتخانہ مستقل کرنے کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔
1,560 total views, no views today



