لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اُبھرتے ہوئے نوجوان ستاروں کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایمرجنگ کیمپ کا حصہ بنانے کیلیے ٹرائلز کے مقامات اور تاریخوں کا اعلان ہوگیا، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ملکی سطح پر عمدہ پرفارم کرنے والے55 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، تینوں شہروں میں ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر معین خان کریں گے، پہلے مرحلے میں ٹرائلز کا آغاز23 جون کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا جس میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے رکن و سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمد سمیت 15 کھلاڑیوں کو صبح 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
دیگر پلیئرز میں شاہ زیب حسن، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، شہریار غنی، شایان جہانگیر، رمیز عزیز، علی اسد، سید فراز علی، محمد وقاص، شاہ زیب احمد، تابش خان، بسم اللہ خان اور عقیل انجم شامل ہیں۔ ٹرائلزکی نگرانی پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ معین خان کریں گے، دیگر سلیکٹرز میں شعیب محمد اور سلیم یوسف شامل ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹرائلز25 جون کو ہوں گے۔
اس میں14کھلاڑیوں عمر وحید، شعیب احمد، صدف حسین، جمال انور، علی رضا، حسن رضا، علی ندیم عباسی، عادل امین، مہران ابراہیم، عزیز اللہ، تاج ولی، کامران غلام، احمد جمال اور عرفان اللہ کو طلب کیا گیا ہے۔ ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر معین خان کے ساتھ وجاہت اللہ واسطی کریں گے۔
لاہور میں ٹرائلز26جون کو رکھے گئے ہیں، طلب شدہ26 پلیئرزمیں عابد علی، عمر صدیق، حمزہ پراچہ، طلعت حسین، آغا سلمان، ظفر گوہر، اظہر عطاری، محمد آفتاب، فیصل مبشر، عطاء اللہ، ذیشان اشرف، عامر یامین، کومیل علی، صدیف مہدی، حاذق حبیب، محمد رمیز، گلریز صدف، وقار حسین، علی خان، حسن علی، سرمد انور، اسامہ میر، علی وقاص، نعمان بٹ، کرامت علی اور عماد بٹ شامل ہیں، ٹرائلز کی نگرانی معین خان کے ساتھ اعجاز احمد کریں گے۔
810 total views, no views today


