کبل(تحصیل رپورٹر ) صوبائی حکومت پہاڑی علاقوں میں مقیم کاشتکاران کی زمینیں ہڑپنے اور غریبوں کو بے گھر کرنے کا منظم منصوبہ شروع کردیا ہے،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں خصوصا پختونوں پر مظالم اور بے جا پابندیوں کا مرکزی حکومت فوری نوٹس لے کر ٹھوس اقدامات کریں،موجودہ کٹ گاڑیوں کو رجسٹریشن دے کر مزید گاڑیاں بنانے پر پابندی لگائی جائے،80فیصد داڑھی والوں کو فراڈ اور 20فیصد پر شک کرنے والے عمران واضح کریں کہ منتخب ممبر پی کے82کونسے کیٹیگری میں ہیں،90دن میں نیا پاکستان بنانے والے عمران خان نے صوبائی حکومت کے وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرکے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے،تبدیلی کے دعویداروں نے پانچ سالوں میں ناچ گانوں ،گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سیوا کچھ نہ کیا،اے این پی کا دور مثالی تھا جس میں دہشت گردی کا خاتمہ ،ریکارڈ ترقیاتی کاموں سمیت اپنے منشور پر سو فیصد عمل درامد کرکے دکھایا،صوبہ نام تبدیلی،این ایف سی ایوارڈ ،کالا باغ ڈیم ایشو دفن کرنے سمیت صوبائی خودمختاری جیسے اہم کارنامے سرانجام دئے ،کرسی کے لئے مذہبی پارٹیوں کا اتحاد اوردین کے حوالے سے ان کے اختلافات سمجھ سے بالا تر ہیں ان خیالات کا اظہار اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،این اے 29کے لئے نامزد امیدوارشیر شاہ خان،سابق ایم پی اے وقار خان،اقبال بلند خان،ابراہیم دیولئی ،آفرین خان،ملک احمد کان،شوکت خان،فضل غنی،فواد خان ،تور خان اور دیگر نے تحصیل کبل کے علاقہ ٹال میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سے 40سالہ رفاقت چھوڑ کر اقبال بلند خان،یوتھ کونسلر عمران کمال ،حسن کمال،تیمور کمال،اسد خان،بخت زمین،ارسلا خان،امیر زیب،محمد نثار،محمد یوسف اور پی ٹی آئی سے عزیز الرحمن اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کرکے سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا تھا جو عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں لیکن عوام ان کی اصیلت سے باخبر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی تبدیلی والوں نے سیاست میں گالم گلوچ کا نیا رواج قائم کرکے صوبے کو کئی سال تک پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دینے والے صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی اپنے جعلی منصوبوں کو حقیقی بنا کر قوم کو مزید دھوکہ میں رکھنے سے گریز کریں موجودہ صوبائی حکومت کو عمران خان نے دیولیہ پن کا شکار بنا کر بیرونی قرضوں پر چلا رہے ہیں جس کا زندہ مثال پشاور چکدرہ موٹر وے اور پشاور ریپڈ بس منصوبہ ہے جس کے لئے اربوں روپے قرض لے کر آنے والے نسلوں کو مقروض بنا دیا ہے آخر میں انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں سوات ننگولئی کے نوجوان کے شہادت پر متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور سوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کریں۔
1,488 total views, 2 views today