سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)یو اے ای کے سفیر حماد بن ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ سوات میں پائیدار قیام امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ،یواے ای سوات میں ترقیاتی کاموں میں مذید بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی ،گزشتہ روز سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئر محمد اویس اور یو اے ای کے ڈائریکٹر یو پی اے پی عبداللہ الغفیلی بھی موجود تھے اس موقع پر بریگیڈئر محمد اویس نے جنرل اف اپریشنل کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان کی طرف سے انہیں خوش امدید کہا ۔سفیر نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سوات میں قیام امن کیلئے جو کوششیں کی ہے وہ قابل تعریف ہے اور یو اے ای حکومت انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت سوات میں مذید ترقیاتی کام کرنے کے خواہاں ہے اور اسکے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے اس موقع پر انہوں نے سات سپشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی جبکہ ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔
1,988 total views, 2 views today