سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات میں پھلوں ، دستکاریوں اور معدنیات کی پیداوار بڑھانے اور ان شعبوں میں کام کرنے والوں کی آمدن بڑھانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کیلئے 3روزہ سیمینار ہفتے کے روز سوات کے مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوا ، سیمینار کے پہلے روز ڈویژن میں پھلوں کی ترقی سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی ، دوسرے روز ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات کی دستکاریوں کی ترقی اور فروغ کے امکانات کا احاطہ کیا گیا ، جبکہ تیسرے روز اس خطے میں معدنیات کی پیداوار بڑھانے اور انکو مشینی ذرائع سے نکالنے کے طورطریقوں پر تفصیلی بحث کی گئی ، اس موقع پر ایم این اے مس مسرت احمد زیب ، ڈی جی سید جاوید اختر ، ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوات افتخار احمد خان ، حامد عثمان جمیالوجسٹ ، مسٹر بلال آ ف پاسڈیک ، حضرت اللہ سمیڈا ، سابق صدر سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی احمد خان اور دیگر نے اپنے اپنے شعبوں میں ماہرانہ تقاریر کیں ، مقررین نے کہا کہ مقامی سطح پر معدنیات ، پھلوں اور دستکاریوں میں فروغ سے بے روزگاری میںیقینی طورپر کمی آسکتی ہے ، تین روزہ ورکشاپ میں خواتین ، تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو بے حد سراہا اور کہا کہ ان تمام شعبوں میں بہتری آنے سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوجائیگا ، شرکاء نے کہا کہ اسطرح کے سیمینار مستقبل میں بھی منعقد کرنے چاہیں۔
1,752 total views, 2 views today
Comments