سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ،سپیشل برانچ یونٹ،کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دورآن گھر گھر تلاشی کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔ گردونواحمیں سرچ کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین102102 کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS سینکڑوں(101209 ) گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 991 مکانات کی چیکنگ کی گئی کرایہ دران ایکٹ کے خلاف ورزی پر96ایف آئی آر درج کی۔ 1753ہوٹل چیک کئے خلاف ورزی پر 13ہوٹل کیخلاف ایف آئی آر درج کی ۔K-9 چیکنگ 224۔شک کے بناء پر 402آفراد گرفتار،اسلحہ 158،کارتوس1147،سکول چیک 1361،سکول ایکٹ کیخلاف ایف آئی آر3،جبکہ تین سکولز کو وارننگ دی گئی ،آڈہ چیکنگ 476،سنیما چیکنگ 30بار ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،778حساس مقامات کی چیکنگ بھی کی ،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی پر 13افراد کیخلاف کاروائی،جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ،ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پرگاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اٹھائے گئے جبکہ1749 گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی اسی طرح اپریشن کے دوران 9.1938گرام چرس ،2.872گرام ہیروین ،598لیٹردیسی شراب ،7گرام افیون بھی پکڑی گئی۔DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈینیشن کی امید ظاہر کی۔ خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ملکی بقا اور سلامتی امن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی
1,600 total views, 2 views today