سوات(خورشید علی )سوات کے تاریخی عمارت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کی مسماری کا عمل جاری ہے، کالج کے تیسرے منزل کی چھت کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، چھت میں جو سریا استعمال ہو گیا ہے ، وہ پاکستان اورانڈیاکی نہیں بلکہ انگلینڈ سے منگوائی گئی، جس پر مختلف جگہوں پر میڈ ان انگلینڈ بھی لکھا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ والئی سوات کے دور میں بننے والے عمارتوں کی پائیداری پر کتنی توجہ دی گئی تھی، ایک گارڈ بھی چھت میں سے نکالی گئی ہے جس کی لمبائی بہت زیادہ ہے اور اس پر بھی میڈ ان انگلینڈ لکھی گئی ہے،پچاس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چھت میں استعمال ہونے والے سریا اور گارڈ میں کوئی تبدیلی یا زنگ الود ہونے کی نشان نہیں ہے، جبکہ چھت میں بہت بڑی تعداد میں سریا استعمال کیا گیا ہے، جس کی واضح ثبوت یہ بھی ہے کہ تین مہینوں سے مسلسل چھت گرانے کاکام جاری لیکن تاحال تیسرے منزل کو مکمل طور پر نہیں گرایا جا سکا ہے ۔
3,664 total views, no views today



