مٹہ (رحیم خان سے )مٹہ نوخارہ گورہ میں نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس گئے سوتیلی ماہ اور ایک بیٹا قتل ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ،پولیس سٹیشن کالاکوٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افرادتحصیل مٹہ کے گاؤں نوخارہ گورہ میں مسمی سید علی کے گھر میں گھس گئے جہاں پر اند ھادھند فائرنگ کی جس کی نتیجے میں مسماۃ حسن جمالہ زوجہ سید علی اور سوتیلا بیٹا مسمی تاج ملوک ولد سید علی موقع پر جان بحق ہوئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں ادھر اطلاع ملتی ہی پولیس تھانہ کالاکوٹ کے ایس ایچ او فیاض خان پولیس نفری کی ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچادی گئی ادھر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہونے کی بعد لاشوں کو ورثاء کی حوالے کیا گیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے
1,688 total views, 4 views today