سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر و اُمیدوار پی کے 81 شیر شاہ خان اور تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے ، زمینی حقائق اس کے برعکس ہے ، پی کے 81 میں دوسری جماعتوں کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ، دوسری سیاسی جماعتیں صرف دعوے کرتی ہے اصل ترقی عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں ہوئی ، یونین کونسل اسلام پور کے عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے سیکڑوں کی تعداد میں گوگدرہ آ کر ہمیں عزت بخشی اور مبارکباد دی ہم اُن کو یہ خوشخبری سناتے ہیں کہ انشاء اللہ آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور ہم خادم بن کر اُن غریب عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوگدرہ میں اسلام پور کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان کی قیادت میں یو سی اسلام پور کے سیکڑوں ا فراد پر مشتمل جلوس اے این پی پی کے 81 کے نامزد اُمیدوار شیر شاہ خان کو مبارکبادی دینے کیلئے گوگدرہ پہنچا اور انہیں شاندار انداز میں مبارکباد پیش کی جلوس نے جلسے کی صورت اختیار کی اور جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما نواب عالم خان ، نادر شاہ خان ، جمروز خان ، فضل حکیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیر شاہ خان اور اکرام خان نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی کے 81 اور پورے سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں ہواچل پڑی ہے اور لوگ دوسری سیاسی جماعتوں سے دھڑا دھڑ مستعفی ہو کر اے این پی میں شامل ہو رہے ہیں آنے والا دور اے این پی کا ہے اور اے این پی ہی اس دھرتی اور پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے برسراقتدار آ کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے اے این پی نے اپنے دو ر اقتدار جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں موجودہ صوبائی حکومت صرف سوشل میڈیا تک محدود رہ چکی ہے آنے والے الیکشن میں لوگ ان سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے ۔
1,482 total views, no views today



