کبل (تحصیل رپورٹر)کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی کے مقام غاخی بانڈئی خو نہ پٹے میں فریقین کے مابین پانی کے تنا زعے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق پولیس نے پورٹ درج کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کبل کے علا قہ غا غی بانڈئی خو نہ پٹے میں پڑو سیوں کے درمیان پا نی کے تنا زعے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد عظیم و لد کا کی جان جا بحق ہو گئے پولیس نے رپورٹ درج کر تے ہوئے 5نامزد ملزمان علیم زا دہ ، رحمان زا دہ ، افضل خان ، عمران خان ، بلال خان پسران بخت بلند خان ساکنان غا خی بانڈی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
1,492 total views, no views today
Comments



