سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے سیاحتی علاقوں کالام، مالم جبہ ، مہوڈنڈ اور شانگلہ ٹاپ میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پیر کی صبح مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جبکہ دو پہرکے وقت سوات کے سیاحتی علاقوں مالم جبہ ، کالام، مہوڈنڈ، سنگر سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جو موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہے، برفباری اور بارش کے بعد ضلع بھر کا موسم شدید سرد ہو گیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں واقع لوگوں کو شدید امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اب تک مقامی لوگوں کے مطابق چھ انچ تک برف پڑھ چکی ہے، جبکہ اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
2,438 total views, no views today
Comments