سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود ہی سوات یونیوررسٹی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں، اج تک ممبران اسمبلی کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ وفاق کے زیر اہتمام ہے یا صوبہ کے ماتحت ہے ، صوبائی او رقومی اسمبلی کے ممبران اس کو صوبائی سطح پر لانے کیلئے کوشاں ہے جو صرف صدر ہی کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مراد سعید اس شخص کو سوات یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنانا چاہتا ہے جس نے مراد سعید کو جعلی ڈگری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہر سال سوات یونیورسٹی کا اربوں روپے کا بجٹ لیپس ہو رہا ہے، جس کیخلاف میں نے نیب کو درخواست دی جس پر کارروائی شروع کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کیلئے جو زمین خریدی گئی وہ اس قابل نہیں تھی جس پر یونیورسٹی قائم کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی ہی سوات یونیورسٹی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے بچے باہر پڑھتے ہیں وہ ان کو سوات یونیورسٹی میں داخل کردیں پھر اس یونیورسٹی کا سسٹم ٹھیک ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں مستقل وائس چانسلر کیلئے گئی ہوں، نیب کے پاس گئی ہوں ، میں صرف سوات کے بچوں کیلئے ان اداروں کے پاس گئی ہوں، انہوں نے کہا کہ مفادپرست او رتبدیلی کے دعویدارسوات یونیورسٹی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔
2,172 total views, no views today