سوات (ساجد خان ) سوات یونیورسٹی کے طالب علم سید سمیع اللہ نے نیشنل یوتھ کارنیوال مقابلوں میں صوبے بھر میں پہلے پوزیشن حاصل کرگولڈ میڈلز جیت لی، سید سمیع اللہ نے صوبے کے سطح پر یونیک ٹیلنٹ اور پشتوموسیقی کٹیگری میں پہلے پوزیشن حاصل کرلیا ، ان کو پشاور میں صوبائی وزیر برائے ثقافت محمودخان نے گولڈ میڈل پہنا دیا اور نقد انعام سے بھی نوازا ، سید سمیع اللہ سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کا طالب علم ہے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے گولڈ میڈل کو اپنے والدین ، اساتذہ اور دوستوں کے نام کرلیا ۔ سوات یونیورسٹی کے ایک اور طالب اسد جلال جن کا تعلق ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ سے ہے انہوں نے کنٹرولنگ گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
1,842 total views, 2 views today
Comments