سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) اینی ویٹیو یوتھ فورم کے چیف کوارڈینیٹر نورزیب خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ ایوارڈز 30 دسمبر کو منعقد ہورہے ہیں، جس میں حصہ لینے کیلئے اخری تاریخ 12 دسمبر رکھی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ان نوجوانوں یا لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے کیلئے کچھ اہم اور خاص کام کیا ہے یا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ملک کو ترقی یافتہ اور سنوارنے کیلئے طرح طرح کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خدمات کو سراہنے کیلئے اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز کا سلسلہ 2014 سے شروع کیا گیا ہے ،یہ ایوارڈز ہر دو سال بعد دیئے جاتے ہیں جن کیلئے ان لائن اپلائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال پورے ملک میں رضاکارانہ طور پر 50 سے زائد ایمبی سیڈرز اگاہی مہم چلا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ایوارڈز کے متعلق اگاہی حاصل ہو سکیں اور وہ اس ایوارڈز کیلئے اپلائی کرسکیں ،ا نہوں نے کہا کہ کل 8 کیٹیگریز میں یہ ایوارڈز دیئے جارہے ہیں ، اس کی تفصیل iya@innovativeyouthforum.org پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔
1,601 total views, no views today



