مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ نل کوٹ سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ان کے علاقے میں ندی کنارے روڈ کی منظوری دی ہے جس میں ہر مالک زمین کی آدھی شاملات اور آدھی ملکیت سڑک میں کاٹی جارہی ہے مگر جب نقشہ ہماری سترہ مرلے زمین تک پہنچتاہے تو ناظم ارشداقبال کے ہمارے ساتھ ذاتیات کی وجہ سے سڑک کا رخ بدل کر ہماری زرخیز زمین کو سڑک میں تبدیل کیا جاتاہے ،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے کہ دیگر لوگوں کی طرح سلوک ہمارے ساتھ کیا جائے مگر ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اورجب اس ظلم کیخلاف آوازاٹھائی تو مذکورہ ناظم مارپیٹ پر اتر آیا جبکہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بھی در ج کرائے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ناظم محکمہ ایری گیشن کو بطورڈال استعمال کرکے ہمیں نقصان پہنچایا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن نے سٹے آرڈر کے باوجود ہماری زرخیز زمین کو ایک غیر قانونی سڑک میں تبدل کیا جو ظلم وزیادتی ہے ،انہوں نے کہاکہ میرا موقف آئنی ہے مگر سیاسی ملی بھگت کی وجہ سے اس موقف کو تسلیم نہیں کیا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمارے علاقے میں جوتعمیراتی کام ہواہے وہ آج تک صحیح سلامت ہے اورمحکمہ ایر گیشن نے ہماری حد میں غیر قانونی کام کیا ہے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اوریہ کام صرف ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کیاگیا ہے ،انہوں نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی اورناانصانی کے بارے میں فوری تحقیقات کریں اور ہمیں انصاف دلائیں۔
1,474 total views, no views today



