مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں کی عوام کو دینے والے مختلف سرٹیفکیٹس دینے سسٹم بند ہونے سے اس وقت عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ ذمہ دار احکام تاحال کوئی عملی اقدام اٹھانے میں ناکام ہے جس سے اس وقت عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور میرج سرٹیفکیٹ سمیت دیگر اہم کاموں کیلئے ضروری کاغذات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ذمہ دار احکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخبار ی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے بعض تحصیلوں اور خصوصاً مٹہ تحصیل میں تمام ویلج کونسلوں کی سسٹم جو عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میرج سرٹیفکیٹ اور دیگر سرٹیفکیٹس دیتے تھے پچھلے کئی دنوں سے بند پڑی ہے جس کی وجہ یہاں کی ہزاروں لوگوں کو ان ضروری کاغذات کی اوصولی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زیادہ تر لوگوں کی بیرونی ممالک روانگی سکولوں میں بچوں کی داخلے اور دیگر ضروری کام روکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس وقت ایک بحران پیدا ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار احکام اور خصوصاً ڈی سی سوات اے ڈی لوکل گورنمنٹ سوات اس اہم عوامی مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ ضروری سرٹیفکیٹس عوام کو بروقت دینا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے
1,362 total views, 2 views today